|

وقتِ اشاعت :   March 29 – 2022

کوئٹہ: پاکستان پیپلز پارٹی وومن ونگ بلوچستان کی صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری سکینہ عبداللہ خان نے کہا ہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی نے بلوچستان کے عوام کے امنگوں کے عین مطابق فیصلہ کیا پاکستان پیپلزپارٹی اس فیصلے کو سراہتی ہیں کیونکہ بلوچستان کی عوام جانتی ہیں کہ آغاز حقوق بلوچستان اور سی پیک پاکستان پیپلز پارٹی کا دیا ہوا تحفہ ہیں۔

یہ بات انہوں نے اپنے جاری بیان میں کہی‘ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ملک کا تو معاشی قتل کردیا سی پیک کو بھی شدید نقصان پہنچایا بلوچستان عوامی پارٹی نے جو فیصلہ کیا وہ بلوچستان اور پاکستان کے وسیع طر مفاد کو سامنے رکھ کر کیا جوکہ خوش آئند ہیں سلیکٹڈ حکومت کے دن گنے جاچکے ہیں وہ عزت طریقے سے استعفیٰ دیکر گھر چلے جائیں بصورت دیگر ان کو عوامی طاقت اور جمہوری طریقے سے گھر بھیج دیں گے آنیوالا وقت پاکستان پیپلز پارٹی ہے پاکستان پیپلز پارٹی میں اقتدار میں عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے ہرممکن اقدامات کرینگے ۔

پیپلز پارٹی نے کسی بھی وقت اپنے عوام کو کسی بھی صورت تنہا ء نہیں چھوڑے ہیں پاکستان پیپلز پارٹی شہیدوں کی پارٹی ہے آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے نقش قدم پر چل کر ملک کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کرینگے اور عوام کو تمام بنیادی سہولیات فراہم کی جائے عوام پیپلز پارٹی کے ساتھ رہیں۔

انہوں نے کہاکہ سلیکٹڈ وزیراعظم نے ملک کا بیڑہ غرق کردیا ہے مہنگائی اور بے روزگاری کی وجہ سے عوام آج نان شبینہ کے محتاج بن گئے ہیں اور خودکشیوں پر مجبور ہیں جلد سلیکٹڈ وزیراعظم سے عوام کونجات دلائیں گے۔