|

وقتِ اشاعت :   March 30 – 2022

ڈیرہ اللہ یار: ڈپٹی کمشنر جعفرآباد رزاق خان خجک کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ماہ رمضان المبارک میں سحری اور افطاری کے اوقات کار میں بجلی کی لوڈشیڈنگ نہیں کی جائیگی۔

جبکہ اشیاءخوردونوش سمیت پھل اور سبزیوں میں عوام کو ریلیف دیا جائیگا تمام ہوٹلز بند اور کسی کو گرانفروشی کرنے کی اجازت نہیں ہوگی اعلیٰ سطحی اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر جھٹ پٹ بلال شبیر، اے سی اوستہ محمد حافظ طارق، چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن ڈیرہ اللہ یار سلیم خان ڈومکی، سی او ایم سی اوستہ محمد آزاد خان گرانی،ایس ڈی او کیسکو مولا بخش سولنگی، ڈپٹی ڈائریکٹر مارکیٹ کمیٹی ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ مشتاق جمالی چیف آفیسر غلام قادر چانڈیو، زونل انچارج یوٹیلٹی اسٹورز سمیت انجمن تاجران ڈیرہ اللہ یار اور اوستہ محمد کے نمائندگان تمام مسالک کے علماء کرام شریک ہوئے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر رزاق خان خجک نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کا بابرکت مہینہ امت مسلمہ کے لیے نہایت ہی اہمیت کا حامل مہینہ ہے اس بابرکت مہینے میں روزہ رکھ کر اللہ تبارک تعالیٰ کا فرض بجا لاتے ہیں ماہ صیام میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیا جائے تاکہ غریب اور نادار افراد بھی اس بابرکت مہینے کے صدقے مستفید ہوسکیں انکا کہنا تھا کہ سحری افطاری اور تراویح کے اوقات کار میں بجلی کی لوڈشیڈنگ ہرگز نہ کی جائے۔

گیس کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اشیاء￿ خوردونوش پھل اور سبزیوں کی قیمتوں میں نمایاں کمی کی جائے یوٹیلٹی اسٹورز پر اشیاء خوردونوش سمیت ضرورت زندگی کی ہر چیز دستیاب بنائی جائے شہر بھر میں صفائی ستھرائی کے نظام کو مزید بہتر بنانے کے ساتھ پینے کے پانی کی فراہمی بھی بلا تعطل جاری رکھی جائے مساجد اور امام بارگاہوں اور دیگر عبادتگاہوں پر سیکیورٹی کے انتظام سخت کیے جائیں۔

انکا کہنا تھا کہ ماہ صیام میں ذخیرہ اندوزی اور گرانفروشی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی انجمن تاجران ماہ صیام میں اتوار سستا بازار کا بھی انعقاد کریں جبکہ ماہ صیام میں کھانے پینے کے تمام اسٹالز اور ہوٹلز مکمل طور پر بند رہیں گے۔