|

وقتِ اشاعت :   March 30 – 2022

مستونگ: پٹی کمشنر مستونگ سلطان بگٹی نے احساس کفالت پروگرام کے دفتر اور فٹ سال گراونڈ کا دورہ کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ اسسٹنٹ کمیشنر مستونگ عطاالمنعم اسپورٹس آفیسر عبدالغفور بابر پی ایس ٹو ڈی سی بابو بشیر سرپرہ اور دیگر بھی تھے۔

اس دوران ڈپٹی کمیشنر کو احساس کفالت پروگرام ضلع مستونگ میں احساس پروگرام کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی انھوں نے مستحقین کیلئے جاری احساس ایجوکیشن و دیگر سہولیات اور ب فارم کے حصول میں مستحقین کو درپیش مسائل کے متعلق بھی بتایا کہ اس کو سہل بنائے تاکہ کسی مستحقین کو مشکلات درپیش نہ ہو کو آگائی فراہم کی۔

اس موقع پر ڈپٹی کمیشنر سلطان بگٹی نے کہا حکومت کی جانب سے پسے ہوئے طبقات کو دی جانے والی ریلیف احسن طریقے سے مستحقین میں تقسیم کی جائے۔ پورے ملک میں اس وقت لاکھوں غریب مستحق خواتین احساس کفالت پروگرام سے مستفید ہو رہی ہیں۔ احساس کفالت پروگرام سے غریب اور بے سہارا لوگوں کو سہارا ملا ہے.شفاف طریقے سے مستحقین تک رقم کی ترسیل میں کوئی کوتاہی لاپروائی برداشت نہیں کی جائیگی.حکومت کی جانب سے احساس پروگرام سے ملک کے دیگر شہروں کی طرح ضلع مستونگ میں بھی ہزاروں غریب مستحقین مستفید ہورہے ہیں اور ضلع مستونگ میں احساس پروگرام کے مستحقین کو درپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے ب فارم کے حوالے سے مستحقین کو درپیش مسائل کیلئے نادرا سے رجوع کیا جائے گا تاکہ غریب مستحقین کو آسانی سے انکا حق مل جائے۔

انھوں نے کہا کہ احساس پروگرام کے تمام مستحقین خواتین اور دوردراز علاقوں سے تعلق رکھنے والی بھی ان میں ہیں اس لیئے انکے پریشانیوں اور مشکلات کو کم کرنے کیلئے ضلعی انتظامیہ تمام تروسائل بروئے کار لائے گی تاہم مستحقین احساس پروگرام میں اپنی بچوں کی رجسٹریشن کیلئے اپنے بچوں کے ب فارمز بنائیں تاکہ وہ انکے ساتھ درج ہوں اور وسیلہ تعلیم میں انہیں انکا حق ملیں اور وہ بچے تعلیم حاصل کرکے ملک قوم کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرسکیں۔

علاوہ ازیں ڈپٹی کمیشنر نے نئی تعمیر ہونے والے فٹ سال گراونڈ کا بھی معائنہ کیا اور گراونڈ سے متعلق اسپورٹس آفیسرعبدالغفور بابر نے بریفنگ دی ڈپٹی کمیشنر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کھیلوں کی فروغ سے نوجوان نسل بے راروی اور دیگر معاشرتی سماجی برائیوں سے بچ سکتے ہیں اور کھیلوں کی وجہ سے نوجوانوں کے ذہنی و تخلیقی صلاحیتیں ابھرتے ہیں انہوں نے کہا کہ کھیلوں کی فروغ کے لیئے ہر سطح پراقدامات اٹھائینگے۔