|

وقتِ اشاعت :   March 30 – 2022

قلات: زمیندار کسان اتحاد کے رہنماء عبدالحفیظ عمرانی نے کہا ہے کہ قلات میں زمینداری کا سیزن شروع ہوتے ہیں کیسکو نے بجلی کے لوڈ شیڈنگ میں مزید اضافہ کر دیا ہے قلات میں کیسکو کی جانب سے دہی فیڈرز کو چوبیس گھنٹوں صرف چار گھنٹے بجلی فراہم کر نا ظلم کے مترادف ہیں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ اور آنکھ مچھولی سے زمینداروں کو ہر سال لاکھوں روپے نقصان اٹھانا پڑ تاہے۔

کیسکو کی ظلم و زیادیتوں کی وجہ سے کئی لوگوں نے زمینداری کا شعبہ چھو ڑ دیا ہیں جس کی وجہ سے قلات میں نے روزگاری کی شرح میں بھی اضافہ ہو گیا ہے بلوچستان کی عوام کا زریعہ معاش زراعت سے وابستہ ہے اگر زراعت ختم ہوئی تو لاکھوں لوگ بے روزگار ہو جائیں گے حکومت قلات کے زراعت کو تباہ ہونے سے بچانے کے لیئے کردار ادا کرے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے جاری کر دہ اخباری بیان میں کیا ہے انہوں نے کہا ہے کہ کیسکو کی جانب سے قلات میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں مزید اضافہ کر دیا گیا ہیں اور دہی علاقوںکے فیڈرز کے صرف چار گھنٹے بجلی فراہم کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ بجلی کی بندش طویل لو ڈشیڈنگ اور بجلی کی آنکھ مچھولی سے زراعت پر برے اثرات پڑ رہے ہیں۔

کیسکو کی جانب سے ہر سال زراعت کی سیزن میں بجلی کی لو ڈ شیڈنگ میں اضافہ کیا جاتا ہے جس کی وجہ سے زمینداروں کو لاکھ روپے کا نقصان اٹھا نا پڑ رہا ہیں انہوں نے کہا کہ کیسکو بلوچستان کے لوگوں کو معاشی طور پر تباہ کرنا چاہتا ہے انہو ں نے کہا کہ بلوچستان میں بجلی کے بغیر زراعت کر نا ممکن نہیں ہے جس کا کیسکو کو بخوبی معلوم ہے اس کے باوجود بجلی کی بندش اور طویل لوڈ شیڈنگ و بجلی کی آنکھ مچھولی کرنا بلو چستان کے عوام کے ساتھ دشمنی کے مترادف ہے۔

انہوں نے کہا کہ بجلی کی بندش اور طویل لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے زمینداروں نے زراعت کا شعبہ ترک پر مجبور ہو گئے ہیں اور کئی زمینداروں نے زمینداری کا شعبہ چھوڑ دیا ہے انہوں نے کہا کہ زمینداری کو چھوڑ نے سے ہزارو لوگ بے روزگار ہو گئے ہیں انہوں نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ بلوچستان میں زراعت کے شعبہ کو تباہی سے بچانے کے لیئے اپنا کردار ادا کرے۔