|

وقتِ اشاعت :   March 31 – 2022

چمن: ڈپٹی کمشنر ضلع چمن کیپٹن(ر) جمعہ داد خان مندوخیل کی زیر صدارت ضلع میں جاری ترقیاتی عمل ( پی ایس ڈی پی ) کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت ، ایس این ای (SNE) اور گھوسٹ ملازمین کے حوالے سے ایک جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں تمام ضلعی اداروں کی گذشتہ کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔

اور مسائل دریافت کئے۔ تمام اداروں کے سربراہوں نے اپنے اداروں کی پروگریس پر بریفنگ دی۔ اجلاس میں لائن ڈیپارٹمنٹ کے ہیڈز نے بھی شرکت کی۔اجلاس کو آئندہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کرنے کے لیے تجویز کیے گئے منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

اور نئی پی ایس ڈی پی میں شامل کرنے کے لیے مجوزہ منصوبوں پر تفصیلی بحث اور تجاویز دی گئی۔ڈپٹی کمشنر نے ان منصوبوں کو پی ایس ڈی پی میں شمولیت کو یقینی بنانے کے لیے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ تمام ضلع میں جاری اسکیموں کو بروقت یقینی بنائیں اور متعلقہ فورم سے ان کی بروقت منظوری کو یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لئے تمام ڈیپارٹمنٹس کے درمیان کوارڈنیشن ضروری ہے اس ضمن میں ضلعی انتظامیہ ہمہ وقت تیار ہے اور کسی بھی مسئلے پر انتظامیہ کے تعاون حاصل رہے گا۔