|

وقتِ اشاعت :   March 31 – 2022

کوئٹہ : نیشنل پارٹی کے صدر وحدت بلوچستان میر رحمت صالح بلوچ نے خضدار میں موجودہ سیاسی صورتحال ، بلدیاتی الیکشن اور متوقع جنرل الیکشن سے متعلق اظہار خیال کرتے ہوئے کہا نیشنل پارٹی بلوچستان کے اہم ایشوز سے غافل نہیں ریکوڈک ساحل وسائل سمیت بلوچستان سے متعلق پارٹی پالیسی واضع ہے۔نیشنل پارٹی بلوچ قوم کو مایوس نہیں کریگی۔ انہوں نے مزید کہاکہ نیشنل پارٹی کی موجودہ سیاسی صورتحال پر گہری نظر ہے بلدیاتی انتخابات اور متوقع جنرل الیکشن کے لیے کارکن تیار رہیں میر رحمت صالح بلوچ نے کہا کہ نیشنل پارٹی اپنے کارکنوں کی تربیت بابائے بلوچستان میر غوث بخش بزنجو کے فکری درس گاہ کے ذریعے کررہی ہے

قبل ازیں نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے رکن و ضلعی صدر عبدالحمید بلوچ ، نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما و سابقہ میئر خضدار میر عبدالرحیم کرد نے خضدار کی موجودہ سیاسی صورتحال اور تنظیمی امور سے متعلق صوبائی صدر کو بریفنگ دی اس موقع پر صوبائی ادب و ثقافت سیکرٹری میر اشرف علی مینگل ، ضلعی فنانس ٹکری دھنی بخش غلامانی ، ضلعی رابطہ سیکرٹری ناصر کمال بلوچ ، نائب صدر تحصیل خضدار انور رخشانی ، تحصیل فنانس سیکرٹری محمد علی رودینی ،تحصیل رابطہ سیکرٹری میر محمد مردوئی، سعید صالح بلوچ ، ممتاز مردوئی ، حافظ عبید اللہ کھیازئی، منظور الہی سمالانی ، عابد شاہوانی ، عبدالحمید کھیازئی، حاجی سائینداد مینگل، میر غلام رسول مینگل، انور نتھوانی ،یاسر نتھوانی ، رضوان زہری ، ذولفقار کھیازی ، لطیف مینگل ،عبدالقادر مینگل ودیگر بھی موجود تھے