|

وقتِ اشاعت :   April 1 – 2022

کوئٹہ:ترجمان حکومت بلوچستان فرح عظیم شاہ نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی صوبائی حکومت صوبہ بھر میں اشیائے خورد نوش اور سستے بازار  کا انعقاد کیا جائے گا اور وزیر اعلی کی ہدایت پر آٹے کا معیار یار یقینی بنانے اور مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لئے لیے تمام متعلقہ سیکرٹریوں اور ڈپٹی کمشنروں کو عملی اقدامات اٹھانے کے لیے بازاروں میں اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کو مسلسل چیکنگ اور تاجروں سے رابطہ قائم کرنے کے احکامات بھی جاری کیے جائیں

گیترجمان حکومت بلوچستان فرح عظیم شاہ کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت نے ماہ مقدس میں کمزور طبقات کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے خصوصی پیکج دے گی۔انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں شہریوں کومعیاری و مقررہ نرخوں پر اشیائے خوردونوش فراہم کرنے کے لئے مختلف مقامات پر سستا بازارقائم کردیئے جاے گئے جو بھی گرانفروشی اور غیر معیاری اشیائے خوردونوش میں ملوث پایا گیا تو ا ن کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی