|

وقتِ اشاعت :   April 1 – 2022

کوئٹہ : پاک ایران سرحد پر راہداری گیٹ کی بندش پر آل پارٹیز اور قبائلی عمائدین کی جانب سے مظاہرہ تفصیلات کے مطابق پاک ایران سرحدی شہر تفتان میں راہداری گیٹ کی طویل بندش پر آل پارٹیز رہنماوں مولانا نجیب اللہ، حاجی اللہ نظر محمد حسنی، حاجی قادر بخش نوتیزئی، علی خان عیسی زئی ،حاجی عبد الواحد ودیگر نے کہا۔

گزشتہ طویل عرصے سے ایرانی حکام نے راہداری گیٹ کو بند کر رکھا ہے جس سے سرحد کے دونوں اطراف لوگوں کو سخت پریشانی کا سامنا ہورہا ہے جنکی آپس میں رشتہ داریاں ہے پاک ایران شاہراہ کو بند کرنے سے گاڑیوں کے لمبی قطاریں لگ گئی بعدازاں اسسٹنٹ کمشنر تفتان ظہور بلو چ نے آل پارٹیز اور معتبرین سے مزاکرات کرکے راہداری گیٹ کو کھولنے یقین دہانی پر شاہراہ کھول دی گئی مظاہرین منتشر ہوگئے۔