سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، سعودی عرب میں کل پہلا روزہ ہوگا۔
عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کےعلاقےحوطہ سدیر میں رمضان کا چاند نظر آگیا جبکہ تمیر میں بھی چاند نظر آنے کی شہادت ملی ہے۔
آج حرم شریف اور مسجد نبوی میں کسی بھی سماجی فاصلے کے بغیر نماز تراویح ادا کی جائے گی، سعودی عرب کی تمام علاقائی مساجد میں بھی نماز تراویح پوری گنجائش کے ساتھ پڑھائی جائے گی۔
متحدہ عرب امارات کی سرکاری خبر رساں ایجنسی وام کے مطابق رمضان کا چاند دیکھنے والی کمیٹی نے ابوظبی کے وزارت انصاف کی عمارت میں نماز مغرب کے بعد اجلاس کیا اور رمضان کا چاند نظر آنے کی تصدیق کی۔
امارات میں ہفتہ دو اپریل یکم رمضان ہوگا، آج رات مساجد میں نماز تراویح ادا کی جائےگی۔