|

وقتِ اشاعت :   April 3 – 2022

نصیرآباد: صوبائی سیکرٹری آبپاشی عبد الفتاح بھنگر نے کہا ہے کہ پٹ فیڈر کینال اور کھیرتھرکینال کی بھل صفائی سے کاشتکاروں کے مسائل کا ازالہ ممکن ہوگا سال 2008 کے بعد پٹ فیڈر کینال اور کیرتھرکینال کی صحیح معنوں میں بھل صفائی نہ ہونے کی وجہ سے کینال کا سسٹم بری طرح متاثر ہوچکا ہے صوبائی حکومت کی کوششوں کی بدولت بلوچستان کے نہری نظام کے مسائل کے ازالہ کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

ان اقدامات سے زراعت کا شعبہ مزید فروغ حاصل کرے گا انہوں نے ہدایت دی کہ محکمہ آبپاشی کے انجینئرز بھل صفائی و دیگر تعمیراتی کام کی کڑی نگرانی کریں لاپرواہی کا مظاہرہ کرنے والوں کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا ہمیں کسانوں اور کاشتکاروں کے مسائل حل کرنے کیلئے خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

ان خیالات کا اظہار پٹ فیڈر اور کیرتھر کینال کی بھل صفائی کی بریفنگ لینے کے موقع پر آفیسران سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر چیف انجینئر کینالز قاضی عبدالرزاق سپرنٹنڈنگ انجینئر ایریگیشن سرکل عبدالحمید مینگل ایکس ای این محمد یار مگسی ایکس ای این کیرتھر کینال محمد ظفر ایکس ای این ڈرینیج مہر اللہ انصاری ایس ڈی اوز عبدالظاہر مینگل شفیع محمد بنگلزئی فرخ شہزاد الہی بخش گاجانی ظفراللہ مگسی کریم بخش جویا سید امجد شاہ ممتاز علی سومرو اور امان اللہ گاجانی سمیت دیگر آفیسران موجود تھے اس موقع پر چیف انجینئر قاضی عبدالرزاق اور سپرنٹنڈنٹنگ انجینئر ایریگیشن سرکل عبدالحمید مینگل نے صوبائی سیکرٹری آبپاشی کو ڈرنیج سسٹم کیرتھر کینال پٹ فیڈر کینال میں جاری بھل صفائی اور درپیش مسائل کے متعلق تفصیل سے بریفنگ دی صوبائی سیکرٹری آبپاشی عبد الفتاح بھنگر نے کہاکہ محکمہ ایریگیشن کے تمام آفیسران اور انجینئرز پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ حکومت کی جانب سے محکمہ ایریگیشن کو جو ٹاسک دیا گیا ہے۔

اسے صحیح معنوں میں پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے تمام دسیتاب وسائل بروئے کار لائیں وقت کی کمی کی وجہ سے ہمیں مشکلات درپیش آ سکتی ہیں مگر ٹیم ورک کی بنیاد پر ہمیں کام کرنے کی اشد ضرورت ہے ہماری بھرپور کوشش ہوگی کہ کمانڈ ایریا کو زیادہ سے زیادہ سیراب کیا جائے انہوں نے کہا کہ بھل صفائی کے بعد زرعی پانی کی ترسیل میں حائل مشکلات کا ازالہ بھی ممکن ہوگاانہوں نے کہا کہ عرصہ دراز کے بعد ان کینالز پر بھل صفائی کا کام ہونا علاقے اور کسانوں کے وسیع تر مفاد میں ہے اس لیے اس عمل کو بہتر انداز سے پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے انجینئر محنت سے کام کریں انہوں نے کہا کہ وہ بذت خود کینال سسٹم کی بھل صفائی کا کرینگے ۔