|

وقتِ اشاعت :   April 4 – 2022

کوہلو:ضلع کوہلو میں کوہ سلیمان کے پہاڑی سلسلہ کوہ جاندران کے قدرتی جنگلات میں تین روز قبل اچانک آگ لگ گئی تھی جس کے نتیجے میں دیکھتے دیکھتے ہی آگ نے کوہ جاندران کے مختلف علاقوں کو پلیٹ میں لے لیا۔تیز آگ نے راتوں رات پہاڑی علاقے میں موجود قیمتی نایاب قدرتی درختوں کو تباہ کردیا ہے جس سے کروڑوں روپے مالیت کے قیمتی درخت اور جڑی بوٹیاں جل کر خاکستر ہوگئے ہیں

صورت حال پر قابو پانے کیلئے کوہلو لیویزاور محکمہ جنگلات کی ٹیموں نے گزشتہ روز آگ کو کنٹرول کرنے کیلئے کوشش کی تھی کئی ایک مقامات کے علاوہ دشوار گزار علاقہ اور بنیادی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے مختلف سمیت پھیلی آگ پر قابو نہیں پایاجاسکا ہے جس سے گزشتہ تین روز سے آگ پھیلتی جارہی ہے تاہم جانی نقصان سے بچنے کیلئے ان علاقوں میں رہائش پذیر خانہ بدشوں اور لوگوں نے نقل مکانی کرکے محفوظ مقامات پر منتقل ہوئے ہیں مقامی لوگوں کے مطابق اس واقع سے جہاں کروڑوں روپے کے قیمتی جنگلات تباہ ہوچکے ہیں

وہی جنگلی حیات کا بھی ناقابل تلافی نقصان ہوا ہے جو صدیوں تک پورا نہیں ہوگا ضلعی انتظامیہ نے واقع میں ملوث ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردیا ہے کوہلو کے عوامی اور سیاسی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے ناصرف صوبائی و ضلعی انتظامیہ آگ پر قابو پانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرئے بلکہ اس واقع میں ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کرکے سزا دی جائے۔