|

وقتِ اشاعت :   April 5 – 2022

خضدار: خضدار میں  بچے کے ساتھ زیادتی,  بعد ازاں انہیں تشدد کرکے قتل کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق خضدار میں یونیورسٹی روڈ کے قریب خالی پلاٹ سے شاہزیب محمد حسنی کی لاش برآمد ہوئی ہے جسے خنجر کے وار کرکے قتل کردیا گیا ہے

پولیس نے بچے کی لاش ہسپتال پنچاکر ان کی میڈیکل چیک پر کروایا تو معلوم ہوا کہ بچے کے ساتھ پہلے زیادتی کیا گیا اور اس کے بعد انہیں قتل کیا گیا۔ ایس ایچ او عطاء  اللہ جاموٹ نے بتایا کہ پولیس نے واقعہ کی رپورٹ طلب کرکے ملزمان کی تلاشی شروع کردی ہے۔