|

وقتِ اشاعت :   April 5 – 2022

تربت: نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ، مرکزی سیکرٹری جنرل جان محمد بلیدی اور جسٹس ریٹائرڈ شکیل احمد بلوچ نے نیشنل پارٹی کے رہنما سابق ناظم ندیم بلوچ سے ان کے والد نیشنل پارٹی کے رہنما چارشمبے بلوچ کی وفات پر ہوشاپ میں تعزیت کی۔

اس موقع پر نیشنل پارٹی کے سینئر رہنما بھی موجود تھے۔ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ چارشمبے ایک باوقار سیاسی رہنما رہے ہیں انھوں نے اپنی پوری زندگی بلوچ قوم کے سیاسی و قومی حقوق کے حصول کی جدوجہد میں گزاری وہ بابائے بلوچستان میر غوث بخش بزنجو کے سیاسی رفیق اور کارواں سے وابستہ رہے اور ثابت قدمی کے ساتھ آخری وقت تک میر صاحب اور اس کی سیاسی و قومی سوچ و فکری اور جدوجہد سے وابستہ رہے ان کی رحلت سے بلوچستان اور کولواہ ایک باوقار سیاسی شخصیت سے محروم ہوگے