|

وقتِ اشاعت :   April 5 – 2022

کوئٹہ:  PPHI بلوچستان کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا34واں اجلاس چیئرپرسن منیراحمد بادینی کی زیرصدارت ادارے کے ہیڈآفس میں منعقدہوا۔ اجلاس کے دوران ایمرجنسی رسپانس سینٹرزپروجیکٹ سمیت مختلف امورکاجائزہ لیاگیااورمتفقہ طورپر فیصلے بھی کئے گئے۔اس موقع پرCEO-PPHI اسفندیاربلوچ نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ PPHIکے پاس ہیلتھ ورکرزاورآفیسران کی بہترین ٹیم موجودہے جوبلوچستان کے دوردرازاضلاع میں عوام کوطبی سہولیات فراہم کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ UNHCRکے تعاون سے کوئٹہ، چاغی، پشین اورقلعہ سیف اللہ کے10بنیادی مراکزصحت میں افغان مہاجرین کوصحت کی بنیادی سہولیات فراہم کرنے کیلئے پروجیکٹ شروع کررہے ہیں جس کے تحت UNHCRمانیٹرنگ، انفراسٹرکچرکی بحالی ودیگر معاملات میں معاونت فراہم کرے گی۔انہوں نے کہا کہ سروسزکے معیارکومزیدبہتربنانے کیلئے ہیڈآفس میں (MER Monitoring)سینٹربنایاگیاہے جہاں سے روزانہ کی بنیادپرآن لائن ٹیکنالوجی کے ذریعے معاملات کاجائزہ لیاجارہا ہے۔قبل ازیں بورڈآف ڈائریکٹرزکے ممبران کی 2سال کیلئے تعیناتی کی بھی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں اسپیشل سیکریٹری محکمہ خزانہ حبیب الرحمن جاموٹ، چیف پلاننگ ہیلتھ عبدالرسول زہری،چیف سیکشن ہیلتھ پی اینڈڈی ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹرعبدالستاربلوچ، ڈاکٹررشیدترین، محمدنسیم لہڑی، روشن خورشید بروچہ، عرفان احمد اعوان کمپنی سیکریٹری پی پی ایچ آئی محمدرفیق رئیسانی نے شرکت کی۔