عالمی سطح پر مقبول ایپلی کیشن واٹس ایپ صارفین کے اہم مسئلہ حل کرنے پر کام کررہی ہے۔
ویب بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ انتظامیہ ایک ایسے فیچر پر کام کررہی ہے جس کے ذریعے صارفین اب واٹس ایپ پر ان نمبرز پر بھی پیغامات بھیج سکیں گے جو ان کے موبائل میں محفوظ نہ ہوں۔
فی الحال واٹس ایپ کے ذریعے ان نمبرز پر میسجز نہیں بھیجے جاسکتے جو صارف کے موبائل میں محفوظ نہ ہوں تاہم اب واٹس ایپ بیٹا ورژن 2.22.8.11 سے متعلق اطلاعات ہیں کہ واٹس ایپ انتظامیہ اس مسئلے کے حل پر کام کررہی ہے۔
ویب بیٹا انفو کی ایک رپورٹ کے مطابق بیٹا ورژن صارفین کو چیٹ ببلز میں موصول ہونے والے نمبر کو ٹیپ کرنے پر ایک نیا آپشن فراہم کیا جائے گا جس کو ٹیپ کرنے پر اسکرین پر کچھ شارٹ کٹس واضح ہوں گے جن میں ڈائل کا آپشن صارف کو ڈائلر ایپ پر لے جائے گا۔
اس آپشن کے ذریعے واٹس ایپ یہ چیک کرے گا کہ آپ کامذکورہ نمبر واٹس ایپ پر موجود ہے یا نہیں، اگرمذکورہ نمبر واٹس ایپ پر ہے تو واٹس ایپ آپ کو نمبر محفوظ کیے بغیر چیٹ اسٹارٹ کرنے کی اجازت دے گا ۔
تاہم اگر آپ کا شیئر کردہ نمبر واٹس ایپ پر نہیں ہے تومذکورہ آپشن آپ کو ڈائل اور ایڈ ٹو کانٹیکٹ تک ہی محدود رکھے گا۔