|

وقتِ اشاعت :   April 7 – 2022

خاتون اول کی قریبی دوست فرح خان کے سسر چوہدری اقبال گجر کا کہنا ہے کہ فرح خان کو کبھی بہو تسلیم نہیں کیا۔

ن لیگ کے رکن پنجاب اسمبلی چوہدری اقبال کا مزید کہنا ہے کہ فرح سے نہ کوئی رابطہ اور  رشتہ پہلے تھا نہ اب رکھا ہوا ہے، ان کو کبھی بہو تسلیم ہی نہیں کیا۔

چوہدری اقبال گجر نے خاتون اوّل کی دوست فرح خان سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ خواتین کا ایک گروپ ہے جو رائزنگ اسٹارز کو قابو کر لیتا ہے، عمران خان کیسے اس طرح کی خاتون کےچنگل میں آگئے؟