|

وقتِ اشاعت :   April 9 – 2022

پاکستان تحریک انصاف کے منحرف ارکان کے خلاف ریفرنس اسپیکرقومی اسمبلی کے پاس جمع کروادیا گیا ہے۔

پی ٹی آئی کی جانب سے ریفرنس پارٹی چئیرمین عمران خان کی جانب سے چیف وہپ عامر ڈوگر نے جمع کروایا۔

 بیس منحرف اراکین کے خلاف ریفرنس آرٹیکل63اے کے تحت جمع کروایا گیا۔

ریفرنس میں درج ہے کہ منحرف اراکین پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر منتخب ہوئے، تاہم اراکین نے پی ٹی آئی چھوڑ کر اپوزیشن میں شمولیت اختیارکرلی۔

متن میں یہ بھی بتایا گیا کہ منحرف اراکین کو شوزکاز نوٹس بھی جاری کیے گئے لیکن شوزکاز نوٹس کا خاطر جواب نہیں دیا گیا۔

ریفرنس میں منحرف اراکین کو ڈی سیٹ کرنے کی کارروائی کا آغاز کرنے کی استدعا کی گئی ہے