|

وقتِ اشاعت :   April 13 – 2022

ڈھاڈر: پریس کلب ڈھاڈر بولان کے لاپتہ فنانس سیکرٹری غلام فاروق جتوئی بازیاب ہوکر خیر عافیت سے گھر پہنچ گئے ترجمان پریس کلب ڈھاڈر نے غلام فاروق جتوئی کی بازیابی کیلئے خصوصی طور پر بی یو جے،صحافیوں کی ملکی گیر تنظیم،بلوچستان کے مختلف پریس کلبز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے لاپتہ صحافی کی بازیابی کیلئے پریس کلب ڈھاڈر کی آواز بنے اور بازیابی کیلئے کردار ادا کیا

تفصیلات کے مطابق پریس کلب ڈھاڈر بولان کے فنانس سیکرٹری لاپتہ صحافی غلام فاروق جتوئی انتیس ایام کے بعد بالآخر خیر عافیت سے گھر پہنچ گئے ہیں انکے گھر پہنچتے ہی علاقہ مکین مختلف سیاسی سماجی تنظیموں اور پریس کلب ڈھاڈر بولان کے عہدیداروں نے انکے گھر جاکر انکو بازیاب ہونے پر مبارک باد پیش کی ہے

دریں اثناء غلام فاروق جتوئی نے اپنی بازیابی کیلئے کردار ادا کرنے پر بلوچستان یونین آف جرنلسٹس، صوبے بھر کے مختلف پریس کلبز،صحافی برادری کا شکریہ ادا کیا ہے۔