تربت: پاکستان نیشنل پارٹی عوامی کے مرکزی سنیئرنائب صدر، سابق صوبائی وزیر میر غفور احمدبزنجو کی صدارت میں بلدیاتی الیکشن کی تیاریوں کے سلسلے میں کارکنان کا اہم اجلاس پی این پی عوامی کے دفترمیں منعقد ہوا جس میں کارکنان کی ایک کثیرتعدادنے شرکت کی،
اجلاس میں پی این پی عوامی کے مرکزی رہنما سیدتیمورشاہ، خان محمدجان، قاضی نوراحمد، عبدالغفور کٹور، اسفندیاربزنجو، عبدالغفور بھٹو، جیہند علی،کہدہ لیاقت علی، حاجی مرادبخش جوسکی، میران حیات سمیت دیگر رہنما شریک تھے اجلاس میں شریک کارکنان کو بلدیاتی الیکشن کے شیڈول اورکاغذات نامزدگی کے حصول وجمع کرانے کے طریقوں کے بارے میں آگاہی دی گئی، اجلاس میں کاغذات نامزدگی پرکرنے اورجمع کرانے کے سلسلے میں پارٹی کے حمایت یافتہ امیدواروں کی سہولت کیلئے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی جس کے سربراہ سیدتیمورشاہ ہوں گے جبکہ ممبران میں عبدالغفور کٹور، خان محمدجان، اسفند یاربزنجو، جیہند علی، کہدہ لیاقت علی، چیف اعظم دشتی، سراج بیبگر، خالد رضا، عبدالرحمن گوکدان، دلاور سنگانی سر، لطیف شاہنواز، دارجان بزنجو، غنی موسیٰ دشتی، حاجی فدااحمد زوربازار، سیف اللہ کوشقلات، امدادکریم شاہ مرادزئی، ثوبان گچکی، قاسم گچکی، محمد عظیم گچکی، ایازحاصل خان، نزیر احمدپیدارک، اسلم شمبے زئی، اصغرسید، عبدالسلام، شبیر احمد سنگانی سر، دارجان سبزل، امیدعلی شامل ہوں گے، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے میر غفوراحمدبزنجو نے کہاکہ پاکستان نیشنل پارٹی عوامی بلدیاتی الیکشن میں کلین سوئپ کرے گی،
انتہائی مختصرمدت میں کال کی گئی میٹنگ میں پارٹی کارکنان کی جم غفیرکی موجودگی اس بات کا ثبوت ہے کہ کیچ کے عوام اپنے ہردلعزیز قائد سیداحسان شاہ کے ساتھ ہیں، میونسپل کارپوریشن تربت سمیت ضلع کونسل اوریونین کونسلوں میں پی این پی عوامی واضح اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی، مخالف سیاسی پارٹی کو امیدوار نہیں مل رہے ہیں انہیں عوام نے مستردکردیاہے،2018ء کی طرح 29مئی کے بلدیاتی الیکشن میں بھی پی این پی عوامی کلین سوئپ کرے گی، پی این پی عوامی انتہائی مضبوط اور اچھے امیدوار میدان میں لائے گی، انہوں نے کہاکہ سیداحسان شاہ 4سال تک حکومتی بنچ پرہونے کے باوجود حکومت سے عملاً باہر تھے اب چند ماہ سے وہ وزارت پرفائز ہیں انشاء اللہ بہت جلد وہ گزشتہ 4سالوں کا کسر پورا کریں گے، جنرل سرفراز علی کی کاوشوں سے شروع ہونے والے ساؤتھ بلوچستان پیکیج کے تحت 5ارب روپے کے منصوبوں پر جلد کام شروع ہوجائے گا
جن میں زراعت، تعلیم، صحت، آبپاشی، بندات ودیگرمنصوبے شامل ہیں جس سے جنوبی بلوچستان کی تقدیر بدلنے میں کافی مددملے گی، سیداحسان شاہ کوشش کررہے ہیں کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ساؤتھ بلوچستان پیکیج کے فنڈز شامل ہوں، پی این پی عوامی کے مرکزی رہنما سیدتیمورشاہ، خان محمد جان، عبدالغفور کٹور نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پی این پی عوامی تمام نشستوں پر اپنے امیدوار کھڑی کرے گی، کسی کیلئے میدان کو خالی نہیں چھوڑیں گے، انشاء اللہ عوامی طاقت سے ہر وارڈ اور یونین کونسلوں میں ہمارے امیدوار کامیاب ہوں گے،بلدیاتی الیکشن ہمارے لیئے کوئی نئی چیز نہیں ہے اس کے لیئے ہمارے کارکن پہلے سے ذہنی طور پر تیار ہیں اور وہ تیاریوں کو بہتر طریقے سے سرانجام دے پائیں گے۔