|

وقتِ اشاعت :   April 16 – 2022

تربت:  پاکستان نیشنل پارٹی عوامی آپسر کی جانب سے بلدیاتی الیکشن کی تیاریوں کے سلسلے میں کارنر جلسہ وافطار پارٹی آپسرمیں حاجی شریف بلوچ کی رہائش گاہ پرمنعقد ہوا۔ جس کے مہمان خصوصی پارٹی قائد سید احسان شاہ کے فرزند اور پارٹی کے سینئر رہنما سید تیمور شاہ تھے۔ اجلاس میں اسفندیار بزنجو، جیہند علی، وحید سبزل، حاجی کریم بخش سمیت دیگر پارٹی کارکنان بڑی تعداد میں موجود تھے۔

کارنر جلسہ سے سید تیمور شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کامیاب کارنر جلسہ پر آپسرکے عوام کو بلدیاتی الیکشن میں پی این پی عوامی کے کارکنان کوپیشگی مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ آج یہاں معتبرین، عمائدین، سابق بلدیاتی نمائندوں اور عوام کی جم غفیر نے ایک بارپھر اپنے قائد سیداحسان شاہ کی قیادت میں پاکستان نیشنل پارٹی کے حق میں فیصلہ دے دیاہے،آبسر کے 16 وارڈز ہیں تمام وارڈوں میں پی این پی عوامی کی جیت یقینی ہے، عوام نے حاجی شریف کی قیادت میں پی این پی عوامی کے حق میں فیصلہ دے دیاہے، نیشنل پارٹی کو امیدوار دستیاب نہیں ہورہے جس سے وہ سرگرداں ہیں،آبسر ہمیشہ سے سید احسان شاہ کا گڑھ رہاہے اور رہے گا۔

انہوں نے کہاکہ پارٹی قائد سید احسان شاہ جلد اپنے ورکرز کے درمیان ہوں گے وہ ابھی کوئٹہ میں ملازمت کے مواقع پیدا کررہے ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ نوجوانوں کو برسرروزگار کرسکیں، اس وقت محکمہ صحت میں 264آسامیوں پر بھرتی ہوں گے جبکہ PPHIمیں عنقریب مزید500آسامیاں پیداکی جائیں گی جبکہ اگلے مالی سال کے بجٹ میں کیچ میں محکمہ صحت کا ڈائریکٹریٹ قائم کرنے کی منظوری دی جائے گی جس سے 1500ملازمتوں کے مواقع پیداہوں گے۔

انہوں نے کہاکہ آپسر کے امیدواروں کے ناموں کو حاجی شریف کی مشاورت سے حتمی شکل دی جائے گی اس سلسلے میں آپسرکی کمیٹی قائم کی گئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ کل ہفتے کو پارٹی سیکرٹریٹ الیکٹورل کاغذات دستیاب ہونگے انہوں نے کہاکہ وہ خود صبح 10 تا شام 4 بجے پارٹی سیکریٹریٹ میں موجود ہوں گے۔ اجلاس میں نعیم شاہ، محمد اسلم درزائی،یاسین داد کریم، حاجی فدا، زرار میجر دلمراد، سیٹھ ابراہیم بلوچ، ملا سلیم عمرانی،دارجان بزنجو، ڈاکٹرحیات ساجد، ماسٹر امام بخش، بابو مولابخش اور دیگر موجود تھے، اجلاس کے آخر میں پی این پی عوامی کے مرکزی رہنما حاجی محمد شریف نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔ اجلاس میں سراج بیبگر اور داد جان سبزل نے بھی خطاب کیا، آخر میں اجلاس کے شرکاء کو افطار پارٹی دی گئی۔