|

وقتِ اشاعت :   April 16 – 2022

تربت:  نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سابق وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی سیاسی قیادت اور بلوچستان و ضلع کیچ کے عوام کے سیاسی معاشی حقوق اور بلوچستان کے ساحل و وسائل کے حوالے سے واضح سیاسی موقف سے اتفاق کرتے ہوئے دشتی بازار تربت کے معروف سیاسی و قبائلی شخصیت، ٹرانسپورٹر واجہ حاجی پیرجان، حاجی رسول بخش ، حاجی رحیم بخش، زاہد ابرھیم ، نصیراسماعیل ، سلیم پیرجان نزیر پیرجان نے اپنے خاندان، عزیز و اقارب کے سمیت ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی موجودگی میں ۔۔نیشنل پارٹی میں باقاعدہ اپنی شمولیت کا اعلان کیا

انھوں نے کھاکہ بلوچستان اور خصوصا مکران میں نیشنل پارٹی واحد سیاسی و قومی جماعت ہے جو عوام کے قومی و سیاسی مسائل اور معاشی مسائل پر واضح موقف اپنایا ہوا ہے اور عملا ایک قومی پارٹی ہے انھوں نے کھاکہ نیشنل پارٹی کی قیادت کی سیاسی و فکری وابستگی نے ہمیں متاثر کیا کہ ہم بھی اپنے اپ کو ایسی تحریک سے وابستہ کریں انھوں نے کہاکہ ہم کسی کی مذمت نہیں کرتے ہیں ضلع کیچ کے معزز اور کاروباری گھرانوں میں ہمارا شمار ہوتا ہے۔

ہماری فکر نے یہ بات تسلیم کی ہے کہ نیشنل پارٹی اور ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ واحد سیاسی رہنما ہیں جو بلوچستان کے سلگتے ہوئے مسائل کو حل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں انھوں نے کھاکہ وقت و حالات اس بات کا تقاضہ کرتے ہیں کہ بلوچستان کے تمام باشعور افراد ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کے ہاتھ مضبوط کریں اور بلوچستان کو ترقی و خوشحالی کا گہوارہ بنائیں۔ نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر و سابق وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے واجہ پیر جان، حاجی رسول بخش، حاجی رحیم بخش اور دیگر عمائدین کا نیشنل پارٹی کے سیاسی پروگرام سے اتفاق کرتے ہوئے پارٹی میں باقاعدہ شمولیت کرنے پر ان افراد کا شکریہ ادا کیا۔

اور اس بات کا یقین دلایا کہ نیشنل پارٹی اپ کے توقعات پر پورا اترے گا اس موقع پر نیشنل پارٹی کے رہنما واجہ انور سعید، واجہ رحیم بخش، تحصیل صدر یونس جاوید کپٹین رحیم بخش، عفغار یوسف شبیر دشتی ایڈووکیٹ سمیت دیگر سیاسی رہنما بھی موجود تھے۔