|

وقتِ اشاعت :   April 16 – 2022

پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما خواجہ آصف نے کہا گذشتہ چار برس میں جو تشدد کا کلچر فروغ دیا گیا ہے اس پر مرہم رکھی جائے۔

انھوں نے کہا کہ تمام ادارے قانون اور آئین کے مطابق چلیں اور اس طرح کی غنڈہ گردی کی کہیں بھی اجازت نہ دی جائے ان کے مطابق ڈپٹی سپیکر جنوبی پنجاب سے تعلق رکھتے ہیں اور ان کے دادا پاکستان کے وزیراعظم رہ چکے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ڈپٹی سپیکر پر حملہ قابل مذمت ہے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ یہ ایوان اس تشدد کی مذمت کرے۔

انھوں نے کہا کہ یہ افسوسناک واقعہ ہوا ہے۔ انھوں نے کہا کہ پرویز الہیٰ ہر صورت کرسی سے چمٹے رہنے کے چکر میں یہ سب کر رہے ہیں۔ انھوں نے کہا یہی کچھ یہاں عمران خان نے کیا، جس طرح ڈپٹی سپیکر کرسی سے چمٹے رہے۔