|

وقتِ اشاعت :   April 16 – 2022

نوکنڈی: پاک افغان بارڈر کے قریب سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے پک اپ ڈرائیور جاں بحق، شہریوں نے کوئٹہ تفتان شاہراہ کو بلاک کرکے دھرنا دیا مشتعل افراد نے آرمی کیمپ پر پتھراؤ کیا سیکورٹی فورسز کی فائرنگ سے 9 افراد شدید زخمی ہوگئے سانحہ کیخلاف شہریوں نے کوئٹہ تفتان شاہراہ پر ٹائر جلا کر امدوررفت کیلئے بند کیا۔

انجمن تاجران اور نیشنل پارٹی کی اپیل پر شہر کے تمام مارکیٹیں بند رہے آمدہ اطلاعات کے مطابق پاک افغان بارڈر کے قریب ڈگ کے مقام پر سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے پک اپ ڈرائیور حمیداللہ سکنہ لشکر آپ چاغی جاں بحق ہوگیا واقعے کے خلاف مشتعل افراد نے کوئٹہ تفتان شاہراہ پر دھرنا دے کر روڑ سحری تک بلاک رکھا مظاہرین کا کہنا تھا کہ مقتول سکیورٹی فورسز کی مبینہ فائرنگ سے جاں بحق ہوا ہے مشتعل افراد نے جلوس کی صورت میں سیکورٹی فورسز کے کیمپ کے سامنے مظاہرہ کرتے ہوئے پتھراؤ کیا جہاں سیکورٹی فورسز کی فائرنگ سے نو افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں آر ایچ سی میں طبی امداد دینے کے بعد کوئیٹہ منتقل کردیا گیا جن میں تین کی حالت تشویشناک بتائی جاتی تھی۔

کامیاب آپریشن کے بعد اب وہ خطرے سے باہر ہے یہ واقعہ گزشتہ رات پیش آیا اس دوران علاقے میں موبائل سروسز منقطع کردی گئی شہریوں نے سانحہ کیخلاف آج کوئیٹہ تفتان شاہراہ پر ٹائر جلا کر باب عمر کے مقام پر امدوررفت کیلئے ٹریفک کو بند رکھا اس دوران دو طرفہ گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی جس سے مسافروں اور ٹرانسپورٹرز کو شدید گرمی اور روزے کی حالت میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا دوسری طرف اس واقعے کیخلاف انجمن تاجران اور نیشنل پارٹی کی اپیل پر شہر کے تمام چھوٹے بڑے مارکیٹیں بند رہی جس سے لوگوں کو افطاری اور سحری کی خریداری میں دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا مظاہرین نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مقتول حمیداللہ کے قاتل اہلکار کو گرفتار کیا جائیں

اور ساتھ ہی نوکنڈی کے نہتے شہریوں کو زخمی کرنے والے اہلکاروں کی نشاندھی کرکے انہیں بھی گرفتار کیا جائیں پاک ایران اور پاک افغان باڈرز سے یہاں کے لوگوں کو آزادانہ کاروبار کے مواقع دئیے جائیں غریب مزدور کاروں کی پکڑی گئی گاڑیوں کو رہلیز جائیں آخری اطلاع تک مظاہرین کیساتھ مذاکرات کے دور شروع نہ ہونے پر کوئیٹہ تفتان شاہراہ پر پہیہ جام ہڑتال جاری تھا۔