|

وقتِ اشاعت :   April 17 – 2022

نوشکی: نوشکی کے علاقے احمد وال میں 2گروپوں میں تصادم ایک شخص جاںبحق جبکہ 15زخمی ہوگئے ہیں جن میں سے 3کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ۔

لیویز زرائع کے مطابق یونین کونسل مل سے تعلق رکھنے والے دو گروہوں میں کاروباری تنازعہ پر احمد وال پاٹک کے قریب تصادم ہوا جس کے نتیجے میں ریاض احمد ولد نصیر احمد نامی شخص جاں بحق جبکہ15افراد زخمی ہوگئے ہیں جن میں سے 3کی حالت تشویشناک بتائی گئی۔تصادم میں لاٹھی اور اسلحہ کا استعمال کیا گیا۔

تصادم رقم کے تنازعہ پر پیش آیا ہے زخمیوں میں حاجی نور احمد ولد خیر بخش عطاء اللہ ولد عبدالخالق عبدالروف ولد عبدالخالق حاکم ولد نظر محمد مصری خان ولد شادی خان علی نواز ولد عبدالخالق حبیب اللہ ولد غلام جان اقوام برہان زئی ماککی بادینی ساکنان مل اور دوسرے فریق کے ریاض احمد ولد نصیر احمد کبیر احمد ولد جمعہ خان عبدالذاکر ولد جمعہ خان شکیل احمد ولد عبدالسلام رحیم خان ولد غلام رسول اقوام ماککی بادینی شامل ہیں ریاض احمد اور کبیر احمد کو گولیاں لگی ہیں جن میں سے ریاض احمد جانبر نہ ہو سکا کوئٹہ لے جاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گئے۔ تصادم دیرینہ کاروباری تنازع کا شاخسانہ ہے واقعہ کا مذید تفتیش نوشکی لیویز کر رہی ہے۔