|

وقتِ اشاعت :   April 18 – 2022

خضدار: بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے سربراہ میراسراراللہ خان زہری نے تاجر برادری کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی این پی عوامی ایک حقیقی قوم پرست اور عوام دوست جماعت ہے ہماری جماعت نے روز اول سے ہر طبقہ فکر کی نمائندگی کرتے ہوئے ان کے مسائل کے حل کیلئے ہر فورم پر آواز بلند کی ہے آئندہ بھی ہماری جدوجہد اسی طرح جاری رہے گی۔ تاجر برادری کے وفد کا زہری حویلی خضدار میں میراسراراللہ خان زہری سے ملاقات۔

انہوں نے تاجروں کے مشکلات اور معاملات سے میر اسراراللہ خان زہری کو آگاہ کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے میر اسرار اللہ خان زہری کا مذید کہنا تھا کہ بی این پی عوامی نے کبھی بھی عوام سے اپنے آپ کو دور نہیں رکھا اور ہمیشہ عوام کے درمیان رہ کر ان کے مسائل کے حل کے لئے جدوجہد جاری رکھی۔

اور اپنے عوام کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرکے انکا ساتھ دینا ہمارے اوپر فرض ہے بی این پی عوامی غریب دوست جماعت ہے اور اپنی جدوجہد آئندہ بھی جاری رکھے گی۔اس موقع پر ضلعی صدر ڈاکٹر عمران میروانی، جنرل سیکرٹری صدام بلوچ، اڈوکیٹ ارشاد غنی، کامریڈ غلام حسین بلوچ، حافظ محمد صادق زہری، شمس الدین میروانی، سیدایازالدین شاہ جیلانی، میر بنیامین زہری، میر سکندر شیخ، حاجی محمد انور قلندرانی، حکیم خدرانی، حاجی عبدالرحمن زہری، حکیم حسنی، عبدالجبار خدرانی، و دیگر موجود تھے۔