تفتان: پاک ایران کے سرحدی شہر تفتان سے متصل تجارتی گیٹ زیرو پوائنٹ کو ایرانی سرحدی حکام نے عید نوروز کی طویل تعطیلات کے بعد تجارتی سرگرمیوں کے لیے آج کھول دیا تفصیلات کے مطابق ایرانی سرحدی حکام نے دوستانہ تجارتی گیٹ زیروپوائنٹ گیٹ کو عید نوروز کی وجہ سے بند کیا تھا
جسے آج تقریباً ایک مہینہ کے بعد باقاعدہ ایرانی سرحدی حکام نے تجارتی سرگرمیوں کے لیے کھول دیا تجارتی سرگرمیوں سے ایران سے اشیاء کی ترسیل شروع ہو گئی ہے اور روزانہ اجرت پر کام کرنے والے مزدور پاکستانی حدود میں اشیاء لا رہے ہیں زیرو پوائنٹ گیٹ کے کھل جانے سے مزدور طبقہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے تفتان میں مزدوروں کی ایک بڑی تعداد زیرو پوائنٹ میں کام کرتے ہیں زیرو پوائنٹ گیٹ کھل جانے کے بعد مزدوروں کا کہنا تھا کہ زیرو پوائنٹ کھل جانے سے وہ بہت خوش ہیں
یہاں وہ کام کرکے اپنے بچوں کے لیے دو وقت روٹی اور عید کے لیے خریداری کر سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ اس میں شک نہیں کہ ان کے عید سے پہلے عید ہو گئی ہے اسسٹنٹ کمشنر تفتان ظہور احمد بلوچ اور زیرو پوائنٹ گیٹ کے انچارج جمیل مینگل کے مطابق ایرانی سرحدی حکام نے باقاعدہ طور پر آج زیرو پوائنٹ کو کھول دیا ہے انہوں نے کہا کہ ان کی کوشش ہوگی کہ وہ سرحد پر رہنے والے لوگوں کے لیے مزید کاروبار کے مواقع مہیا کریں