کوئٹہ: بی آر سی تربت میں افطار ڈنر کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر آئی جی ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) میجر جنرل کمال انور چوہدری سمیت ضلعی انتظامیہ کے افسران، فیکلٹی ممبران اور بی آر سی کے طلباء نے شرکت کی۔
آئی جی ایف سی نے خطاب کرتے ہوئے طلباء پر زور دیا کہ وہ اعلیٰ تعلیم حاصل کریں اور اس ملک اور صوبے کو آگے لے جائیں جس کے لیے انتھک تعلیم اور محنت کی ضرورت ہے۔
پاکستان اور بلوچستان کا مستقبل نوجوانوں کے ہاتھ میں ہے۔ آئی جی ایف سی نے تعلیمی میدان میں تنظیم کی کاوشوں کو سراہا اور طلباء کی حوصلہ افزائی کی۔ پرنسپل BRC داؤد بلوچ نے شرکاء کا خیرمقدم کیا اور تربت اور مکران ڈویژن کے طلباء اور تعلیمی اداروں کے ساتھ تعاون کرنے پر IGFC (S) کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔