|

وقتِ اشاعت :   April 20 – 2022

سابق وزیراعظم عمران خان آج بروز بدھ 20 اپریل کو تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر خطاب کریں گے۔

عمران خان کا خطاب تمام سوشل میڈیا پر براہ راست نشر ہوگا۔ پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کے مطابق سوشل میڈیا پر خطاب عوامی رابطہ مہم کا حصہ ہے۔ واضح رہے کہ یہ عمران خان کا ٹوئٹر اسپیس پر پہلا خطاب ہوگا۔

عمران خان بیک وقت آج رات 10 بجے ٹوئٹر اسپیس سمیت دیگر پلیٹ فارمز پر عوام سے براہ راست گفتگو کریں گے۔ پی ٹی آئی رہنماؤں نے عمران خان کے ٹوئٹر اسپیس جوائن کرنے کے حوالے سے تصدیق کی اور بتایا کہ یہ آئیڈیا فواد چوہدری کا تھا۔

پی ٹی آئی کی جانب سے ٹوئٹر اسپیس کی میزبانی سابق فوکل پرسن ڈاکٹر ارسلان خالد اور سوشل میڈیا لیڈ جبران الیاس کریں گے۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ پشاور اور کراچی کے بڑے جلسوں کے بعد پی ٹی آئی کا اگلا پاور شو پنجاب کے دل لاہور میں کل رات 9 بجے ہوگا، جس سے عمران خان سمیت پارٹی کے دیگر رہنما خطاب کرینگے۔

قبل ازیں منگل کے روز عمران خان کی زیرِصدارت پی ٹی آئی کے اہم اجلاس میں سیاسی صورت حال اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں مینارِ پاکستان میں ہونے والے جلسے کی تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر عمران خان کا کہنا تھا کہ خود دار جوان خود دار پاکستان مہم شروع کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا خوددار پاکستان کی جنگ خوددار نوجوانوں کی مدد سے لڑیں گے۔

ٹوئٹر اسپیس ہے کیا؟

ٹوئٹر استعمال کرنے والے اکثر صارفین جانتے ہیں کہ گزشتہ سال اسپیس کے نام سے ٹوئٹر نے اپنا آڈیو پلیٹ فارم لانچ کیا تھا۔ ابتدائی دنوں میں یہ سہولت صرف آئی فون صارفین کو میسر تھی، تاہم بعد ازاں وقت اور خواہش کے پیش نظر اینڈرائیڈ صارفین کیلئے یہ فیچر لانچ کیا گیا۔
پہلے اسپیس روم بنانے کیلئے فالوورز کی ایک خاص تعداد درکار ہوتی تھی جس کے بعد اُسے بھی ختم کردیا گیا۔

ٹوئٹر کے مطابق دنیا بھر میں موجود تمام صارفین اسپیس ہوسٹ کر سکتے ہیں۔ آڈیو روم میں ہونے والی گفتگو ریکارڈ بھی کی جاسکتی ہے