|

وقتِ اشاعت :   April 21 – 2022

طارق فاطمی سے معاون خصوصی برائے خارجہ امور کا عہدہ واپس لے لیا گیا۔

حکومتی ذرائع کے مطابق گزشتہ روز طارق فاطمی کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور کا نوٹیفیکشن جاری کیا گیا تھا۔

کیبنٹ ڈویژن نے بھی اپنی ویب سائٹ پر طارق فاطمی کے بطور معاون خصوصی تعیناتی کو اپ ڈیٹ کر دیا تھا۔

تاہم اب حکومتی ذرائع کا بتانا ہے کہ طارق فاطمی سے معاون خصوصی برائے خارجہ امور کا عہدہ واپس لے لیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ طارق فاطمی اس سے قبل امریکا اور یورپی یونین میں پاکستان کے سفیر بھی رہ چکے ہیں