|

وقتِ اشاعت :   April 22 – 2022

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان میں اشیاء ضروریہ کی مقرر کردہ نرخوں سے زیادہ پر فروخت اور فراہمی کے فقدان پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے ۔

اپنے بیان میں وزیراعظم نے وفاقی وزیر برائے صنعت اور وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکیورٹی کو فوری طور پر بلوچستان پہنچنے کی ہدایت۔

وزیر اعظم نے کہاکہ اشیائے ضروریہ مقررکردہ سرکاری نرخ سے زیادہ فروخت کرنا ایک جرم ہے جس کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جاسکتا۔

وزیر اعظم کی خصوصی ہدایت پر دو روز قبل ماہ رمضان میں لوگوں کے لیے خصوصی ریلیف پیکیج کا اعلان کیا گیا تھا۔وزیراعظم (آج) ہفتہ کو خود بھی بلوچستان کا دورہ کرینگے، اور اس خصوصی ریلیف پیکیج پر من و عن عمل کا جائزہ لیں گے۔