|

وقتِ اشاعت :   April 22 – 2022

تربت:  کوہ مراد میں زکری زائرین کی آمد اور ان کو سہولیات فراہم کرنے سمیت زیارت شریف میں سیکیورٹی کی صورتحال پر ڈپٹی کمشنر کیچ کا زیارت شریف کا دورہ، زیارت کمیٹی اور مقامی علما کرام سے ملاقات۔

رمضان المبارک کے آخری عشرے میں کراچی سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں سے زکری زائرین کی کوہ مراد میں آمد پر ان کو سہولیات پہنچانے کی خاطر ڈپٹی کمشنر کیچ حسین جان بلوچ نے محکمہ کیسکو، ہیلتھ، پبلک ہیلتھ اور صفائی ستھرائی کیلیے میونسپل کارپوریشن کو واضح ہدایات جاری کیں اور ان کو زائرین کو ہر ممکن سہولیات پہنچانے کے ساتھ طبعی سہولیات کیلیے محکمہ صحت کے افسران اور بجلی کی سہولت کے لیے محکمہ کیسکو کے افسران کو ہدایت دی، ڈپٹی کمشنر کیچ نے دوران زیارت زائرین کی سیکیورٹی کے لیے کوہ مراد کا دورہ کیا اور وہاں پہ صورت حال کا جائزہ لیا،

علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر کیچ نے زیارت شریف میں زائرین کو درپیش مشکلات اور دیگر معاملات پر زیارت کمیٹی کے چیئرمین سمیت دیگر اراکین کے علاوہ مقامی علماء کرام کے ساتھ ملاقات کی۔ دریں اثناءزیارت کمیٹی نے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے زائرین کی سہولت اور سیکیورٹی کے لیے اٹھائے گئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے اور ڈپٹی کمشنر کیچ کی دلچسپی کو سراہا ہے۔