اسلام آباد: ملک میں مسلسل دو روز بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کے بعد شارٹ فال میں کم ہوکر 3 ہزار 900 میگاواٹ رہ گیا۔
پاکستان کے مختلف شہروں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 5 سے 6 گھنٹوں تک پہنچ گیا ہے جس کے باعث شہری پریشان ہیں۔
پاور ڈویژن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ایندھن کی سپلائی شروع ہوگئی جبکہ بجلی گھروں کے تیکنیکی مسائل بھی حل کرلیے گئے ہیں، جس کے باعث شارٹ فال میں کمی ہوئی ہے۔
پن بجلی ذرائع کا کہنا ہے کہ بجلی کی مجموعی پیداوار 17 ہزار600 اور طلب 21 ہزار 500 میگاواٹ ہے، سرکاری تھرمل پاورپلانٹس 2 ہزار500 میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں جبکہ نجی شعبے کےبجلی گھروں کی پیداوار 14 ہزار میگاواٹ ہے۔
دوسری جانب کراچی میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 8 سے 15 گھنٹے تک پہنچ گیا ہے جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں میکینوں کی جانب سے کے الیکٹرک کے خلاف احتجاج بھی کیا گیا ہے۔