|

وقتِ اشاعت :   April 23 – 2022

پنجگور: پنجگورکے بیشتر واٹر سپلائی بند لوگ مضر صحت پانی پینے پر مجبور خصوصاً رخشاں ندی کے جنوبی علاقے شاہو قلندر شاپاتاں غریب آباد کے لوگ زیر زمین گٹر کے قدرتی فلٹر شدہ مضر صحت پانی پینے اور استعمال کرنے سے لوگ گردوں کالے یرقان معدے سمیت مختلف جلدی امراض کا شکار ہو رہے۔

حکومت کی جانب سے ان علاقوں میں 30 کروڑ کی حطیر رقومات سے تقریباً 7 سال قبل جو میگا پروجیکٹ شروع کیا گیا تھا تا حال لوگوں کو پینے کے پانی میسر نہیں دوسری جانب متعلقہ محکمے ہر سال آ بنوشی کے منصوبوں کے نام پر کروڈوں روپے کے ٹینڈز کرکے سرکاری خزانے سے رقومات نکالتا ھے مگر بہت سے منصوبے نا مکمل اور بہت سے صرف نام کی حد تک ہوتے ہیں۔

خداباداں کے مین واٹر سپلائی جو 50 بڈڈ ہسپتال کے اندر ھے تقریباً گزشتہ کئی سالوں سے غیر فعال ھے اسی طرح گچک پروم کوہ بن گوارگو سمیت بیشتر واٹر سپلائی بند پڑے ہیں جس کی وجہ سے لوگ مضر صحت پانی پینے پر مجبور ہیں جس سے شہری مختلف مہلک ترین بیماریوں کالے یرقان گردوں معدے سمیت دیگر بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں