|

وقتِ اشاعت :   April 26 – 2022

کوئٹہ: کوئٹہ اور مضافات سے عوامی حلقوں کے مطابق گزشتہ دو ماہ سے سوئی سدرن گیس کمپنی نے گھریلو صارفین کے لئے نئے گیس کنکشن پر بندش لگاکر بلوچستان کے عوام کے مشکلات میں اضافہ کردیا ہے۔ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ نئے گیس کنکشن پر پابندی سے گھریلو صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ستم ظریفی یہ ہے کہ گیس حکام کی جانب سے یہ بندش صرف ان سفید پوش لوگوں کے لئے جو غیر قانونی راستہ استعمال نہیں کرتے جبکہ دوسری جانب چور دروازے سے رشوت کے ذریعے لوگوں کے کنکشن لگ بھی رہے ہیں۔ عوامی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے اس کا سختی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ بڑھتی آبادی کے ساتھ نئے گیس کنکشن کی ضرورت بڑھتی جارہی ہے لیکن گیس حکام مختلف حیلے بہانوں سے شریف شہریوں کو تنگ کرتے ہیں اور نئے کنکشن کے لئے مہینوں انتظار کروائے جاتے ہیں۔