|

وقتِ اشاعت :   April 27 – 2022

وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اسلام آباد میں چینی حکام سے چینی سفارتخانے میں ملاقات کی ہے۔

ملاقات میں وزیرخارجہ نے کراچی حملے میں جانی نقصان پر چینی حکام سے اظہارافسوس کیا۔ وزیرمملکت برائے خارجہ حناربانی کھر بھی بلاول بھٹو کے ہمراہ وزیرمملکت موجود تھیں۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں نے پاک چین دوستی پرضرب لگانے کی ناکام کوشش کی، دہشتگردوں کے مذموم ارادے پاک چین دوستی کو سبوتاژ نہیں کرسکتے۔

اس سے قبل وزیرداخلہ راناثناءاللہ نے بھی کراچی میں چینی قونصل خانے میں چینی حکام سےملاقات کی ہے۔ ملاقات  میں سکیورٹی معاملات پر گفتگو ہوئی۔

واضح رہے کہ کراچی یونیورسٹی میں منگل 26 اپریل کی دوپہر خودکش دھماکے میں تین چینی باشندوں سمیت 4 افراد جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہوئے تھے۔

 کراچی میں واقع سندھ کی سب سے بڑی درسگاہ جامعہ کراچی کے شعبہ کنفیوشیئس کے دروازے کے قریب گاڑی پر برقع پوش خاتون نے خود کش حملہ کیا، جس میں 3 چینی اساتذہ اور ایک ڈرائیور جاں بحق ہوگیا۔

واقعہ کے بعد وزیراعظم شہباز شریف وفاقی وزراء کے ہمراہ اسلام آباد میں واقع چینی سفارت خانے پہنچے، ان کے ہمراہ احسن اقبال، رانا ثناء اللہ، مریم اورنگزیب اور حنا ربانی کھر بھی ہمراہ تھیں۔

دوسری جانب چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کراچی یونی ورسٹی میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے میں مرنے والے چینیوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔ حملے میں ملوث ملزمان کو یقیناً اس کی قیمت ادا کرنی پڑے گی۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بدھ 27 اپریل کو جاری اپنے اہم بیان میں کہا ہے کہ کراچی یونی ورسٹی میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے میں مرنے والے چینیوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔ حملے میں ملوث ملزمان کو یقیناً اس کی قیمت ادا کرنی پڑے گی