کوئٹہ: کسٹم حکام نے کوئٹہ کے علا قے ائیرپورٹ روڈ پر کسٹم انٹیلی جنس کے دفتر پر حملے میں ریکارڈ جلنے ،اسٹاف کے ہلاک و زخمی ہو نے سے متعلق خبروں کی تردید کی ہے ۔
کسٹمز ذرائع نے سوشل میڈیا پر آفس کا ریکارڈ جلنے ،اسٹاف کے ہلاک و زخمی ہو نے سے متعلق خبروں کی تردید کر تے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ روز ائیرپورٹ روڈ پر کسٹم انٹلیجنس کے دفتر پر نامعلوم افرادنے حملہ کر کے دفتر میں توڑ پھوڑ سے دفتر کو غیر معمولی نقصان پہنچا تھا،سوشل میڈیا پر آفس کے ریکارڈ جلانے کی خبریں بے بنیاد من گھڑت ہیں،ذرائع کے مطابق کسٹم انٹلیجنس کے تمام ریکارڈ مکمل طور پر محفوظ ہیںاور حملہ آوروں کے خلاف کاروائی جاری ہے۔
ملزمان کو گرفتار کرکے بہت جلد سچ سامنے لائیں گے،کسٹمز ذرائع کے مطابق ہر قسم کا ریکارڈ جدید ترین طریقہ سے اصل صورت میں مکمل طور پر محفوظ ہے ، بلاسٹ گاڑیوں میں ائیر کنڈیشنڈ کے لئے استعمال ہونے والے سلنڈروں کے پھٹنے سے ہوامحکمہ کسٹمز انٹلیجنس نے اپنے آفس میں ریکارڈ کی مکمل تفصیل تصاویر کی صورت میں میڈیا کو جاری کی جارہی ہے ،کسٹمز انٹلیجنس کوئٹہ انتہائی قلیل افرادی قوت کے ساتھ بہترین کارکردگی دکھائی رہی ہے جہاں تک سامان کا تعلق ہے کسٹمز انٹلیجنس کاروائیوں کے دوران برآمد شدہ غیر ملکی سامان جسے اسمگلنگ کی نیت سے لایا جا رہا ہوکو اپنے گوداموں میں محفوظ طریقے سے رکھا جاتا ہے جو کوئٹہ کے اطراف میں واقع ہے۔