|

وقتِ اشاعت :   May 7 – 2022

کوئٹہ: ترجمان حکومت بلوچستان فرح عظیم شاہ نے خضدار کے علاقے اڑنجی میں زلزلہ پر افسوس کا اظہار کیا ہیں ناگہانی آفت سے متاثر ہونے والوں کو تنہا نہیں چھوڑے گیموجودہ صورتحال صوبائی حکومت  بھرپور امدادی کارروائیاں میںمصروف ہے صوبائی حکومت امدادی کارروائیوں میں قائدانہ کردار ادا کر رہی ہیں۔

جبکہ ہنگامی امداد کیادارے بھرپور طور پر متحرک ہیں صوبائی حکومت کی اولین ترجیح لوگوں کی زندگیاں بچانے، محفوظ مقامات پر منتقل کرنے اور شیلٹر وخوراک کی فراہمی پر دی جائے گی ترجمان حکومت بلوچستان کا کہنا تھا کہ اس سے قبل بھی قوم زلزلے کی قیامت خیزی اور اس کے شدید نقصانات دیکھ چکی ہے۔

اللہ تعالی ہم پر رحم فرمائے۔ پاکستانی قوم نے ہمیشہ مصیبت کے وقت میں اپنے بھائیوں کی ہر حال میں ہمیشہ مدد کی ہے اور انہیں اڑنجی کے زلزلہ متاثرین سے پوری قوم بھرپور یکجہتی کا اظہار کر کے اپنی روایات کو قائم رکھ سکیں فرح عظیم شاہ نے کہا کہ وزیر اعلی بلوچستان کی ہدایات کی روشنی میں بلوچستان عوامی پارٹی کے تمام کارکنان امدادی کارروائیوں میں اپنا حصہ ڈالیں اوروزیر اعلیٰ کی ہدایت پر عمل کرکے پارٹی رہنما اور کارکنان امدادی کارروائیوں میں ہاتھ بٹائیں۔ ہم امدادی کاروائیاں کے سلسلے میں اداروں کے ساتھ مل کر معاونت کررہیں ہیں اور صوبائی حکومت ضلعی انتظامیہ کے مشاورت سے متاثرین زلزلہ کے لئے خصوصی پیکج کی تیاری پر کام شروع کرے گی۔