|

وقتِ اشاعت :   May 7 – 2022

قلات: قلات میں سرکاری اداروں میں ترقیاتی اسکیموں کے لیئے پلا ننگ کا فقدان کرڑوں روپے سے چھ ماہ قبل بننے والی سڑکوں کو کو نالیوں اور سیورج کی پانی کے لیئے تھوڑ پھوڑ نے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے قلات شہر کی سڑکوں کو بیس سال بعد تقریباََ چھ ماہ قبل مرمت کیا گیا اورا بھی تک بازار کی سڑکیں بھی مرمت بھی نہیں ہوئے ہیں۔

مگر لوگوں اور سرکاری اداروں کی جانب سے سڑکوں کو تھوڑ پھوڑ اور خودسا ختہ سپیڈ بریکرز بنانے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے جس سے قلات کے شہریوں میں شدید تشویش پھیل گئی ہیکہ بیس سال کی منت سماجت کے بعد سڑکیں تو بن گئی مگر ابھی چھ مہینے گزرے نہیں کہ سڑکیں ایک بار بھر خراب ہونے لگے ہیں قلات کے شہریوں نے آعلیٰ حکام سے توجہ دینے کا مطالبہ کر دیا ہے قلات کے عوامی حلقو نے کہا ہیکہ قلات شہر کی سڑکوں کو عوام کی بھر پور مطالبے اور بیس سال کی منت سماجت اور جدوجہد کے بعد صوبائی حکومت کیا جابؤنب سے تعمیر و مرمت کیا گیا۔

مگر سرکاری اداروں کی ناقص پلاننگ اور نا قص سروے کے باعث شہریوں اور سرکاری ادراروں کی جانب سے سڑکو ں کو تھو ڑ پھوڑ کا سلسلہ اور سڑکوں پر خود ساختہ اسپیڈ بریکرز بنانے کا سلسلہ شروع ہو گیا جس سے قومی خزانے کی کروڑوں روپے ڈوبنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ سڑکو ں کی تعمیر و مرمت سے قبل ہی نالیوں اور سیورج کے پانی کے لیئے پائپ لائنز بچائی جاتی تو نئی نئی تعمیر شدہ سڑکوں کو نہیں توڑنا پڑتا انہوں نے کہا ہیکہ کی شہریوں اور سرکاری اداروں کی جانب سے سڑکوں پر بلاوجہ اسپیڈ بریکرز بھی بنائی جاتی ہے جس کی وجہ سے بارش کا پانی سڑکوں پر کھڑا رہتا ہے اور پانی کھڑا رہنے سے سڑکیں با اسانی اور جلد ہی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوجاتے ہیں انہوں نے زمہ دار اداروں سے مطالبہ کیا ہیکہ شہر کی سڑکوں کو توڑ پھو ڑ سے روکنے اور سڑکو ں پر بلا ضرورت کے اسپیڈ بریکرز نہ بنانے کے لیئے اقدا مات کرے اور قلات بازار کے سڑکوں کی تعمیر و مرمت کا کام جلد از جلد شروع کرے