|

وقتِ اشاعت :   May 7 – 2022

قلات:  قلات کے علاقے کلی پس شہر میں پانی کی شدید قلت سے علاقہ مکین پانی کے حصول کے لیئے سرگردان ہو گئے ہیں شہری مہنگے داموں ٹینکر مافیا سے پانی خریدنے پر مجبور ہو گئے ہیں پس شہر کے شہریوں نے علاقے کے عوامی نمائندوں سے واٹر سپلائی اسکیم منظور کر نے کا مطالبہ کر دیا۔

قلات کے علاقے کلی پس شہر کا واٹر سپلائی اسکیم خشک ہونے سے علاقہ مکین رل گئے علاقہ کا واٹر سپلائی کئی مہینوں سے خشک ہونے سے علاقہ میں پانی کی شدید قلت پیدا ہو گئی اور علاقہ مکین پانی کی حصول کے لیئے سرگردان ہو گئے ہیں علاقہ میں پانی نہ ہونے کی وجہ سے ٹینکر مافیا کی چاندی ہو گئی ہے اور ٹینکر مافیا من مانے قیمتوں پر پانی فروخت کرنے لگے ہیں جس سے غریب لوگوں پانی کی حصول کے لیئے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے علاقہ مکینوں نے قلات کے عوامی نمائیندوں نئی واٹر سپلائی اسکیم منظور کرنے کا مطالبہ کر دیا۔