|

وقتِ اشاعت :   May 9 – 2022

خضدار: تحصیل وڈھ کے زلزلہ سے متاثرہ علاقوں کے لئے چیف آف نیول اسٹاف(نیوی)کی جانب سے پانچ ٹن امدادی سامان خضدار انتظامیہ کے حوالے نیول چیف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کی جانب سے زلزلہ متاثرین کے لئے نیک خواہشات کا اظہار،اسٹیشن کمانڈر کوئٹہ کیپٹن ایاز کاکڑ نے متاثرین کے لئے بھیجی گئی امدادی سامان ڈپٹی کمشنر خضدار میجر(ر) محمد الیاس کبزئی کے حوالہ کر دیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر خضدار کی جانب سے نیول چیف و پاکستان نیوی کی نیک جذبات پر اظہار تشکر تفصیلات کے مطابق پاکستان نیوی،ساحل ویلفیئر ایسوسی ایشن اور چیف آف نیول اسٹاف کی جانب سے تحصیل وڈھ کے زلزلہ سے متاثرہ علاقوں آڑنجی،نلی،سونارو،ودیگر علاقوں کے متاثرین کے لئے پانچ ٹن سامان جن میں دوسو خاندانوں کے لئے ایک ہفتے کے لئے راشن شامل ہے امدادی سامان پاکستان نیوی کوئٹہ کے اسٹیشن کمانڈر کیپٹن ایازکاکڑ،لفٹیننٹ محمد صادق بگٹی اور این سی پی او محمد رمضان نے اتوار کے روز ڈپٹی کمشنر خضدار کے حوالے کر دئیے اس موقع پر پاکستان نیوی کے کیپٹن ایاز کاکڑ نے چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کی جانب سے زلزلہ متاثرین کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اور کہا کہ زلزلہ متاثرین کے لئے بھیجی گئی پانچ ٹن سامان میں اشیاء خوردونوش جن میں چینی چاول،دالیں،گھی،آٹا وغیرہ شامل ہے یہ سامان دوسو خاندانوں کے ہفتے کے لئے ہے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر خضدار میجر(ر)محمد الیاس کبزئی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں اور خضدار کے عوام چیف آف نیول اسٹاف و پاکستان نیوی کا مشکور ہیں کہ وہ مشکل کی اس گھڑی میں متاثرین کے لئے امدادی سامان مہیاکیا مسلح افواج ہمیشہ اور ہر مشکل کی گھڑی میں بلوچستان کے عوام بالخصوص بلوچستان کے عوام ساتھ کھڑی رہی ہے ان کا کہنا تھا کہ زلزلہ سے ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے تا ہم ضلعی انتظامیہ نے وزیر اعلی بلوچستان چیف سیکرٹری بلوچستان اور کمشنر قلات ڈویژن کی ہدایات کی روشنی میں زلزلہ متاثرین کی ہر ممکن بحالی کے لئے اقدامات اٹھائے ہیں ہمارے لیویز فورس کے جوان اس مشکل گھڑی میں اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروکار لاکرلوگوں کے لئے بحالی و امداد کا کام میں شب و روز مصروف ہیں