|

وقتِ اشاعت :   May 15 – 2022

نوشکی : پاکستان پیپلز پارٹی کے زیراہتمام بی اینڈ آر ریسٹ ہاوس میں شمولیتی تقریب منعقد ہوئی سماجی سیاسی قبائلی شخصیات میر محمد ابراہیم جمادینی ملک خدابخش مینگل پیرہ خدائے رحیم مینگل نے اپنے ساتھیوں رفقا کے ہمراہ پیپلز پارٹی کے آئین و منشور اور پروگرام سے اتفاق کرتے ہوئے پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا اس موقع پر ان کے اعزاز میں استقبالیہ دیا گیا۔

تقریب سے پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر میر عبدالرحمان خان جمالدینی ضلعی جنرل سیکرٹری ابراہیم بلوچ سیکرٹری اطلاعات میر آزاد خان مینگل میر ابراہیم جمالدینی ملک خدابخش مینگل خدائے رحیم مجاہد پیپلز یوتھ کے صدر میر بلال مینگل حافظ غلام محمد شاکر و دیگر نے خطاب کرت ہوئے کہا پیپلز پارٹی ملک گیر عوامی جمہوری سیاسی جماعت ہے جس میں ہر رنگ نسل قومیت و مذہب کے لوگ شامل ہے۔

جو تفتان سے کشمیر تک ہر ضلع تحصیل اور گلی کوچہ میں اپنی وجود رکھتی ہے اس پارٹی میں کسی قسم کی تعصب نفرت نہیں آج ملک میں جمہوری سیاست صرف پیپلز پارٹی کے قیادت اور ہزاروں کارکنوں کی شہادت اور قربانیوں کی وجہ سے ہے شہید زوالفقار علی بھٹو شہید محترمہ بے نظیر بھٹو اور ہزاروں شہدا نے اپنی جانوں کا نزرانہ دیکر جمہوریت کی درخت کو اپنی خون سے آبیاری کی ہم آخر گیند کی بجائے آخری سانس تک جدوجہد کرنے والے ہیں۔

عمران خان کو شہید ذوالفقار علی بھٹو کی پاوں کے خاک کے برابر بھی نہیں سمجھتے جو خود کو زوالفقار علی بھٹو سمجھتے ہیں مقررین نے کہا قوم پرست چند اضلاع تک محدود اور مذہبی جماعتیں عوام کی اعتماد کھو چکے ہیں پیپلز پارٹی واحد سیاسی جماعت ہے جو عوام کی دلوں کی دھڑکن ہے قیادت کو شہید کرنے والے پیپلز پارٹی اور جمہورت کو اس ملک سے ہمیشہ کے لیئے ختم کرنا چاہیتے تھے لیکن یہ ان کی بھول اور غلط فہمی رہی میر ابراہیم جمالدینی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی 27سالہ سیاسی جدوجہد اور پندرہ سالہ خاموشی کے بعد آج باقاعدہ پاکستان پیپلز ہارٹی میں شامل رہے ہیں۔

ان حالات میں جب پاکستان بالخصوص بلوچستان میں سیاست کو متنازعہ کرکے عوام کو سیاست سے دور رکھنے کی کوشش کی جارہی ہے بلوچستان میں گمراہ کن اور جزباتی نعرہ لگایا جارہا ہے بلوچ قوم کو نعروں اور تقاریر سے اشتعال دینے والے رات کو بیٹھ کر نالی سڑک اور مراعات حاصل کرنے کی منصوبہ بندی کرتے ہیں ان کے قول اور فعل میں واضع تضاد ہے انیوں نے میری نوشکی سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سیاسی و سماجی رابطے ہیں جن کو پیپلز پارٹی کے لیئے بروکار لاونگا ہمیں پیہلز پارٹی کو فعال اور منظم و متحرک کرنے کے لیئے وقت دینا ہوگا اپنی خامیوں کمی کوتاہیوں پر نظر رکھنی ہوگی ملک خدابخش مینگل نے کہا کہ وہ اپبی برادری کے ہمراہ پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل ہو رہے ہیں پیپلزپارٹی کے پلیٹ فارم سے عوام کی خدمت پر یقین رکھتے اور پارٹی کو مذید فعال بنانے کے لیئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔