کوئٹہ:وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے میران شاہ میں خودکش حملے کی شدید الفاظ میں مزمت کر تے ہوئے کہا ہے کہ سیکورٹی اہلکاروں اور بچوں کی شہادت کا واقعہ انتہائی دل خراش ہے،واقعہ میں ملوث عناصر اور انکے سرپرست سخت ترین سزا کے حقدار ہیں،کوئی مزہب اور معاشرہ معصوم اور بے گناہ لوگوں کا خون بہانے کی اجازت نہیں دیتا
، انہوں نے کہاکہ ملک و قوم کے لئے پاک افواج کی لازوال قربانیوں کو قوم خراج تحسین پیش کرتی ہے،پوری قوم اپنی بہادر افواج کے ساتھ کھڑی ہے،وزیراعلیٰ نے دہشت گردی کی کاروائی میں 3 سیکورٹی اہلکاروں اور 3 کمسن بچوں کی شہادت پر دلی رنج و غم کا اظہار کر تے ہوئے شہداء کے خاندانوں سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔