خیبرپختونخوا حکومت نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے نکلنے کا اصولی فيصلہ کرليا۔
صوبائی کابینہ اجلاس کے بعد معاون خصوصی اطلاعات بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ ہم نے جن لوگوں کو پروگرام سے نکالا تھا وفاقی حکومت نے ان کو دوبارہ شامل کرليا ہیں۔
بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا تھا کہ معاملے پر صوبائی وزیر خزانہ تیمور سلیم نے وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو خط بھی لکھ دیا ہے۔ مزید کہا ہم اپنے وسائل سے انصاف کارڈ پروگرام کے لئے رقم فراہم کريں گے۔
دوسری جانب خیبرپختونخوا کابینہ نے 1.4 مٹرک ٹن گندم خریداری اور انصاف فوڈ کارڈ منصوبے کی منظوری بھی دی، بیرسٹرسیف کا کہنا ہے کہ انصاف فوڈ کارڈ منصوبے کے تحت غریب لوگوں کو آٹا اور دیگر اجناس کے لیے امدادی رقم دی جائے گی۔
خیال رہے کہ موجودہ حکومت نے برسر اقتدار آتے ہی احساس پروگرام کا پرانا نام بینظیر انکم سپورٹ پروگرام بحال کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور تحریک انصاف حکومت میں پروگرام سے نکالے گئے لوگوں کو بھی دوبارہ شامل کرنے کا اعلان کیا تھا