|

وقتِ اشاعت :   May 17 – 2022

تربت:لاپتہ نورجان کی بازیابی کے لیے ایم ایٹ سی پیک شاہراہ پر دھرنا دوسرے دن بھی جاری، مظاہرین نے شاہراہ پر خیمہ لگاکر خاتون کی بازیابی تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

گزشتہ روز سی ٹی ڈی کے ہاتھوں ہوشاپ سے لاپتہ گھریلو خاتون نورجان زوجہ فضل کی بازیابی کے لیے احتجاج دوسرے دن بھی جاری رہا، ایم ایٹ شاہراہ سی پیک پر احتجاج میں مرد و خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جنہوں نے منگل کو خیمہ لگاکر خاتون کی بازیابی تک ایم ایٹ کو بلاک کرکے دھرنا جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

مظاہرین کی جانب سے منگل کو سفر کرنے والے مسافروں کے لیے باقاعدہ  لنگر لگاکر کھانے کا اہتمام کیا گیا جو سڑک بند ہونے کی وجہ سے پھنس گئے ہیں۔ دوسری جانب سی ٹی ڈی نے منگل کو نورجان کی گرفتاری ظاہر کرتے ہوئے ان پر تخریبی سرگرمیوں میں حصہ لینے کے علاوہ ان پر خودکش دہماکہ اور اسی نوعیت کے دیگر سنگین الزامات عائد کرکے ان کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے،

تاہم سی ٹی ڈی کے مقامی انچارج نے رابطہ کرنے پر نورجان کی سی ٹی ڈی تربت کے زریعے حراست میں لینے یا انہیں لاپتہ کرنے سے بظاہر انکار کرتے ہوئے اس تمام صورتحال سے لاعلمی ظاہر کی۔ علاوہ ازیں حق دو تحریک کے کیچ کے سرکردہ رہنماؤں صادق فتح، وسیم سفر، غلام یاسین اور صبغت اللہ شاہ جی پر مشتمل ایک وفد نے ہوشاپ جاکر مظاہرین سے یکجہتی کا اظہار کیا اور انہیں دھرنا کی کامیابی تک سپورٹ دینے کا اعلان کیا