تربت: بلوچی زبان کی شاعرہ حبیبہ پیر جان کی جبری حراست کے خلاف مند اور تمپ میں احتجاج۔ جمعرات کو مقامی لوگوں نے نظرآباد کی رہائشی بلوچی زبان کے شاعرہ حبیبہ پیرجان کی جبری گمشدگی پر مند اور تمپ جانے والی سڑک کو نظرآباد کے مقام پر بلاک کردیا
جبکہ مند میں احتجاجاً بازار کرکے شٹرڈاؤن ہڑتال کی گئی مظاہرین کے مطابق حبیبہ پیر جان کو جبری حراست میں لے کر گمشدہ کرنے کا عمل غیر قانونی ہے۔ مظاہرین کی جانب سے حبیبہ پیر جان کی باحفاظت بازیابی کا مطالبہ کیا گیا۔