|

وقتِ اشاعت :   May 19 – 2022

وزیراعظم شہباز شریف نے ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافے کا نوٹس لے لیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ڈالر کی قیمت میں اضافے کا نوٹس لیتے ہوئے معاشی صورتحال سے متعلق اہم اجلاس طلب کر لیا ہے۔ اجلاس میں وزارت خزانہ، ایف بی آر اور وزارت تجارت کے حکام شریک ہوں گے۔

 

ذرائع کا بتانا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافے کو روکنے سے متعلق امور پر مشاورت ہو گی جبکہ وزیراعظم کو غیر ضروری اشیاء کی امپورٹ پر پابندی سے متعلق فیصلے پر عملدرآمد رپورٹ بھی پیش کی جائے گی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ اجلاس میں وزیراعظم کو امپورٹ ایکسپورٹ سے متعلق صورتحال سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ گزشتہ کئی روز سے ملک میں ڈالر کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور گزشتہ ایک ماہ کے دوران ڈالر 18 سے روپے سے زائد مہنگا ہو کر 200 تک پہنچ چکا ہے۔