|

وقتِ اشاعت :   May 20 – 2022

تربت:ہوشاپ سے زیر حراست خاتون نورجان بلوچ کی کیس میں اہم پیش رفت، وکلاء کی ٹیم نے انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں اپنے بحث و دلائل مکمل کرلیے، عدالت نے ضمانت کی درخواست پر فیصلہ آج بروز ہفتہ مقرر کرلیا۔

16 مئی کو سی ٹی ڈی اور سیکیورٹی اداروں کے ہاتھوں ہوشاپ سے جبری گمشدگی کے بعد نورجان بلوچ زوجہ فضل پر مختلف سنگین نوعیت کے الزامات عائد کرکے انہیں عدالت کے سامنے پیش کیا گیا تھا۔

جس پر انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے انہیں سات روزہ ریمانڈ پر سی ٹی ڈی تھانہ میں رکھنے کا حکم دے کر میڈیکل رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔ جمعہ کو سنیئر وکیل ناظم الدین ایڈوکیٹ اور جاڈین دشتی کی سربراہی میں نورجان بلوچ کی طرف سے وکلا پینل نے انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش ہوکر کیس پر بحث کی اور اپنے دلائل دیے اور خاتون کی ضمانت کیلیے درخواست پیش کی۔ عدالت نے بحث مکمل ہونے کے بعد فیصلہ آج کیلئے محفوظ کرلیا۔