اسلام آباد: پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہےکہ ٹیکنیکل جسٹس نے شہباز شریف اورحمزہ شہباز کوجیل کے بجائے ایوان اقتدارمیں بٹھا دیا۔
رہنما پی ٹی آئی فواد چوہدری کا ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ جج صاحب عام مقدمات کی طرح شہبازشریف اورحمزہ شہباز کے مقدمے کو لیں تو ضمانت خارج ہوتی اوردونوں جیل جاتے۔ ٹیکنیکل جسٹس نے دونوں کوجیل کے بجائے ایوان اقتدار میں بٹھا دیا۔
فواد چوہدری نے مزید کہا کہ دنیا کے پانچویں بڑے مِلک کا وزیر اعظم اور اس کے سب سے بڑے صوبے کا وزیر اعلیٰ آج سیشن عدالت میں فرد جرم کیلئے حاضرہیں۔ موصوف پر16 ارب روپے کی پاکستان سے لندن منی لانڈرنگ کا الزام ہے اور اس کیلئے جعلی اکاؤنٹس استعمال ہوئے۔دو سال سے ضمانت کا فیصلہ ہی نہیں ہوسکا۔ سیاست میں جب اخلاقیات نہیں ہوگی اورتجربوں کے طورپرحکمران بنائے جائیں گے تومملکت ایسے ہی شرمناک واقعات کا سامنا کرے گی۔