|

وقتِ اشاعت :   May 27 – 2022

کوئٹہ:کوئٹہ میں ٹینکر مافیا کا راج فی ٹینکر 3ہزار سے 5ہزار روپے میں فروخت جاری ہے وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کوئٹہ کے عوام کے ساتھ ہونے والے ٹینکر مافیا کے ظلم کا نوٹس لے صوبائی درالحکومت کوئٹہ جہاں ایک ہزار سے زائد ٹینکر مافیا عوام کو صاف پانی کی فراہمی کیلئے سرگرم عمل ہے گرمیوں کا موسم شروع ہوتے ہی ٹینکر مافیا نے ہزار اور پندرہ سو سے ریٹ بڑھاکر پانچ ہزار روپے کردیا

جس کی وجہ سے غریب عوام پینے کی صاف پانی خریدنے سے قاصر ہیں وزیراعلیٰ بلوچستان ٹینکر مافیا کے ظلم کا نوٹس لے اور شہریوں کو صاف پانی کی فراہمی کیلئے اقدامات اٹھائیں کوئٹہ شہر میں بیشتر آبادی ٹینکروں کے ذریعے پانی منگواکر اپنا گزارہ کرتے ہیں حالیہ گرمیوں کا موسم شروع ہوتے ہیں

ٹینکر مافیا نے غریب عوام کا جینا مشکل بنادیا ہے اس لئے اس طرف خصوصی توجہ دی جائے اور زیادہ رقم وصول کرنے والے ٹینکر مافیا کے خلاف کارروائی کی جائے تاکہ شہریوں کو مناسب قیمت پر پینے کے صاف پانی کو فراہمی بنائے واضح رہے کہ چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ نے واسا کے جتنے بھی ٹیوب ویلوں کی بجلی منقطع کی گئی تھی انہیں فوری طور پر بجلی بحال کرنے کے احکامات جاری کیے تھے اس کے باوجود ٹینکر مافیا کی من مانی قیمتوں پر پانی کی فراہمی کوئٹہ شہریوں کے ساتھ ظلم کے مترادف ہے اس کا نوٹس لیا جائے۔