کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے صوبائی سلیکشن بورڈ کی سفارش پر سرکاری محکموں کے مختلف کیڈر کے افسران کی ترقی کی منظوری دے دی جن میں محکمہ ہائی ملازمتوں عمومی نظم ونسق بی ایس ایس کیڈر کے0 3 افسران کی گریڈ 19 سے 20، 04 افسران کی گریڈ 18 سے19, 06 افسران کی انڈر سیکریٹری سے ڈپٹی سیکرٹری پر ترقی، 11 افسران کی گریڈ 17 سے گریڈ 18، 07 افسران کی پی ایس سے سیکشن آفیسر پر ترقی، 15 افسران کی سپریٹنڈنٹ سے سیکشن افسر پر ترقی کی منظوری دی ہے
جبکہ بی سی ایس کیڈر کے 03 افسران کے گریڈ 19 سے گریڈ 20، 04 افسران کی 18 سے گریڈ 19، 14 افسران کی گریڈ 17 سے 18، 04 افسران کی گریڈ 16 سے 17 میں ترقی کی منظوری دی ہے۔ محکمہ صحت میں 15 افسران کی گریڈ 19 سے گریڈ 20،45 افسران کی گریڈ 18 سے گریڈ 19، 81 افسران کی گریڈ 17 سے گریڈ 18 میں ترقی کی منظوری دی گئی ہے جبکہ محکمہ صحت کے دیگر سٹاف کے افسران کو بھی ترقی دی گئی ہے جن میں 01 افسر کو گریڈ 18 سے گریڈ 19، 01 کو 17 سے 18، اور 01 افسر کو گریڈ 16 سے 17 گریڈ ترقی دی گئی ہے۔ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کے 02 کے 02 افسران کی گریڈ 18 سے گریڈ 19 اور 04 افسران کو گریڈ 16 سے 17 گریڈ میں ترقی کی منظوری دی گئی ہے۔لیبر ڈیپارٹمنٹ کے 03 کو گریڈ 18 سے گریڈ 19، 05 افسران کی گریڈ 17 سے گریڈ 18 اور 01 کی 16 سے 17 گریڈ میں ترقی کی منظوری دی گئی ہے
محکمہ زراعت کے 02 گریڈ 19 کے افسران کی گریڈ 20، 03 افسران کی گریڈ 18 سے گریڈ 19، 17 افسران کی گریڈ 17 سے گریڈ 18 میں ترقی کی منظوری دی گئی ہے محکمہ مذہبی امور کے 05 افسران کی گریڈ 17 سے گریڈ 18 اور 01 افسر کی گریڈ 16 سے گریڈ 17 میں ترقی کی منظوری دی گئی ہے محکمہ معدنیات کے 01 افسر کی گریڈ 19 سے 20 اور 05 افسران کی گریڈ 17 سے گریڈ 18 میں ترقی کی منظوری دی گئی ہیں محکمہ ہائر ایجوکیشن میں 03 افسران کی گریڈ 17 سے گریڈ 18 میں ترقی کی منظوری دی گئی ہے
محکمہ خوراک کے 02 افسران کو گریڈ 16 سے گریڈ 17 میں ترقی کے منظوری دی گئی ہے کلچر ڈیپارٹمنٹ میں 01 افسر کی گریڈ 16 سے گریڈ 17, محکمہ پی اینڈ ڈی کی 09 افسران کی گریڈ 17 سے گریڈ 18 میں ترقی، محکمہ پراسیکیوشن کے 02 افسران کی گریڈ 17 سے گریڈ 18 میں ترقی، محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے 04 افسران کی گریڈ 17 سے گریڈ 18 میں ترقی محکمہ سماجی بہبود کے 03 افسران کی گریڈ 17 سے گریڈ 18 میں ترقی،محکمہ سائنس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے 01 افسر کی گریڈ 16 سے گریڈ 17 میں ترقی ترقی کی منظوری دی گئی ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ محکمہ خزانہ کے 02 افسران کی گریڈ 18 سے گریڈ 19، اور 14 افسران کی گریڈ 16 سے گریڈ 17 میں ترقی، محکمہ آبپاشی کے کے کے 02 افسران کی گریڈ 19 سے گریڈ 20 اور 01 افسر کی گریڈ 18 سے گریڈ 19 میں ترقی، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے02 افسران کی گریڈ 19 سے گریڈ 20 اور 02 سپریٹنڈنٹ کو اکاؤنٹ آفیسر کے عہدوں پر ترقی کی منظوری دی گئی ہے جبکہ محکمہ بلدیات کے 02 افسران کی گریڈ 19 سے گریڈ 20، 05 افسران کی گریڈ 18 سے گریڈ 19 اور 05 افسران کی گریڈ 16 سے گریڈ 17 میں ترقی اور محکمہ اطلاعات 01 افسر کی گریڈ 17 سے گریڈ 18 میں ترقی اور 01 افسر کی گریڈ 16 سے 17 گریڈ میں ترقی کی منظوری دی گئی ہے۔
سمری گزشتہ روز ہی وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ میں موصول ہوئی تھی جو آج وزیراعلیٰ کی منظوری کے بعد چیف سیکرٹری کو بھجوا دی گئی واضح رہے کہ قبل ازیں بھی وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے صوبائی سلیکشن بورڈ کی سفارش پر صوبائی افسران کی ترقی کی سمریز پر بھی فوری منظوری دی تھی اس سے قبل سلیکشن بورڈ کی سفارشات کے باوجود افسران کی ترقی کی سمری کو مختلف اعتراضات لگا کر واپس کر دیا جاتا تھا ترقی پانے والے افسران نے صوبائی سلیکشن بورڈ کی سفارش پر ارسال کی جانے والی سمری پر وزیراعلی کی فوری منظوری پر وزیراعلی کا شکریہ ادا کیا ہیوزیراعلی نے ترقی پانے والے افسران کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔